جرائمنمایاں

کراچی میں پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نے زمان ٹاؤن کی رہائشی لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن لڑکی کو زمان ٹاؤن سے قیوم آباد لےکر آیا تھا اور میسحی قبرستان کے پاس اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے لڑکی کو شادی نہ کرنے اوردوسرے لڑکے سے دوستی کرنے  پر جان بوجھ کر قتل کیا جب کہ واقعے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولہ زمان ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور ملزم کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ  وہ اور انیتا 12 سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے  لیکن اب  انیتا نے شاکر نامی لڑکے سے دوستی کرلی تھی جس پر  ملزم نے لڑکی کو گھر سےملنے کے لیے بلایا اور اسے ساتھ لےکر قیوم آباد پہنچا جہاں ہاتھا پائی کے دوران لڑکی کو دو گولیاں لگیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close