جرائمنمایاں

بھتہ خوری اوربلیک میلنگ میں ملوث پولیس اہلکارگرفتار

کورنگی عوامی کالونی پولیس کی انٹیلی جنس اطلاع پرکارروائی کے دوران بھتہ خوری اوربلیک میلنگ میں ملوث پولیس اہلکارکو سابقہ بیوی سمیت گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں بلوچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید اور دعا کے شامل ہیں۔ گرفتار پولیس اہلکار تیموریہ تھانے میں کوٹ محرر تعینات ہے ۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش خاتون بھتہ خوری اوربلیک میل کرنے کا اعتراف کیا۔ وہ ماہم خان نامی خاتون کو چند ماہ سے ملیک میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ملزمان کے پاس خاتون کی کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز تھیں جس کی وجہ سے ماہم کو بلیک کر رہے تھے۔ ملزمان خاتون کی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دے رہے تھے ۔ ملزمان نے ماہم سے 20 ہزاربھتہ بھی طلب کیا تھا ۔ پولیس نے ملزمان کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔ گرفتارملزمان سے تفتیش سی آئی اے پولیس کریگی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close