ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی Spread the love ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔ مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے، بجلی کے شارٹ فال میں مسلسل اضافہ کنٹرول نہ کیا جا سکا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہیں۔ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری چیخ اٹھے، شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے پہنچ گیا۔ کراچی میں اس وقت 400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع، لیسکو کا شارٹ فال 230 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت دعوے نہیں عمل بھی کرے۔ کوئٹہ میں بھی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔ شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ RELATED سندھ ہائیکورٹ کا سکھرحیدرآباد موٹروے نہ بننے پراین ایچ اے حکام سے وضاحت طلب کراچی میں میٹرک بورڈ انتظامیہ کی غفلت سے طلباء اور طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، شہری سے53 لاک لوٹ کر فرار محکمہ صحت کی شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت