میرا کراچینمایاں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

موسم گرما شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیاقت آباد سی ون اور بی ون ایریا میں رات 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز، حیدری، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

پی آئی بی کالونی، لانڈھی 36 بی، اے بی سینیا لائن، جیکب لائن، کھارادر اور ماڈل کالونی شیٹ سیون میں بھی لوڈشیڈنگ نے عوام کا پیچھا نہیں چھوڑا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close