میرا کراچینمایاں

غیرقانونی تعمیرات کی پہلی فہرست پیش، کارروائی کا آغاز آج ہوگا

غیرقانونی تعمیرات کی پہلی فہرست پیش ،ایس بی سی اے پولیس فورس کوالرٹ کردیا گیا ،لیاقت آباد ٹائون غیرقانونی اضافی منزلوں کی تعمیرات کے حوالے سے سرفہرست، کارروائی کا آغاز آج ہوگا ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کے سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کارروائی کا آغاز کر دیا ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آشکار داور کی سربراہی میں تمام ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ بھرپور طاقت کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آج سے ہی بھرپور کارروائیوں کا آغاز کردیاجائے،معززسپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں کسی بھی دبائو کوہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا،غیرقانونی تعمیرات میں ملوث یا انہدامی عمل میں بددیانتی یارخنہ اندازی کرنے والے کسی افسر یااسٹاف کوکسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہوگی سخت محکمہ جاتی ایکشن لیئے جائیں گے ،انہوں نے تمام ڈائریکٹرز پر واضح کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کی ساکھ کوتباہ نہیں ہونے دیں گے شہر کے

انفرااسٹرکچر کوبربادی کے دہانے تک لے جانے والی بدنما، غیر معیاری تعمیرات بلخصوص رہائشی پلاٹس پر کمرشل تعمیرات اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کامظاہرہ کیا جائے، ادارے کی ساکھ میں بہتری کالازم جزوکمانڈ اینڈ کنٹرول اور کارکردگی وصلاحیت سے بھر پور ایکشنز کے سوااورکچھ نہیں ہے، اسلئے آ پ پر لازم ہے کہ فرائض کی دیانتدارانہ ادائیگی کو یقینی ممکن بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ اس تمام عمل کی مانیٹرنگ صوبائی وزیربلدیات سیدناصرحسین شاہ اور صوبے کے چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ خود کررہے ہیں تمام انہدامی عمل کی رپورٹس فوری انہیں پیش کی جائے گی انہوں نے کہاکہ غیرقانونی اضافی منزلوں کی تعمیرات کے حوالے سے سرفہرست ٹائونز میں لیاقت آباد ٹائون شامل ہے اس سلسلے میں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آج سے بھرپور آپریشن کاآغاز لیاقت آباد ٹائون سے کیاجائے گا، جس میں ناظم آباد 4نمبر کے بلاک ای ، اے ، بی سمیت کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں۔ ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر2/2،بلاک 4-A،پلاٹ نمبر 4/1،بلاک 4-B،پلاٹ نمبر 23/7،بلاک 3-D،پلاٹ نمبر 10/2،بلاک 2-K،پلاٹ نمبر 1/4،بلاک 2-E اورپلاٹ نمبر 6/6،بلاک 2-Fشامل ہیں جن پر آج سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں ایس بی سی اے پولیس فورس کو الرٹ کردیاگیاہے جبکہ علاقہ پولیس بھی سرکاری عملے کی مددوتعاون کیلئے موجود ہوگی،اجلاس میں تمام ٹائون ڈائریکٹرزاور ڈپٹی ڈائریکٹرزشریک تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close