قومینمایاں

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافےکا امکان ہے

 یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافےکا امکان ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے، مٹی کا تیل 7 روپے، لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close