قومینمایاں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close