ادھر اُدھر کینمایاں

وزیراعظم عمران خان کی عالمی برادری سے قرضے معاف کرنے کی اپیل

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پرغور کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک غیرملکی میڈیا کوانٹرویو کے دوران کہا کہ میری سب سے بڑی پریشانی غربت اور بھوک ہے، عالمی برادی سے مطالبہ ہے کہ پاکستان سمیت غریب ممالک کےقرضے معاف کیے جائیں، عالمی برادری کو پاکستان جیسے کمزور ممالک کےقرضے معاف کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کے قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کوروناوائرس اگر پھیلا تو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، جنوبی ایشیا، افریقی ممالک سب کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

انہوں  نے انٹرویو کے دوران عالمی برادری سے ایران سے بھی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے م ہوئے کہا ہے کہ ایران پر لگی پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنےمیں مدد ملےگی، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ایران میں دنیا کا بدترین کوروناوائرس پھیلا ہوا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close