قومینمایاں

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزراء سے جو رپورٹ مانگی ہے اس میں ان سے پوچھا ہے کہ انہوں نے وزارت میں کتنا وقت گزارا ہے؟ کتنے اجلاس کیے؟ کیا فیصلے ہوئے؟

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے کارکردگی کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی وزراء کو اپنی کارکردگی کی رپورٹ آج شام تک وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close