شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ

Spread the love
کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد سے ایک روزہ دورہ کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔ اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلی عہدیداران بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کراچی روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے جن کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ اپنی کابینہ کے ہمراہ کریں گے۔ کراچی میں وزیرِ اعظم سب سے پہلے اتحادی رہنماؤں کے ساتھ بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر حاضری دیں گے۔ مزارِ قائد پر وزیرِ اعظم فاتحہ پڑھیں گے اور پھولوں کی چادر پیش کریں گے۔ مزارِ قائد کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے، وزیراعظم کے تمام اجلاس پہلی بار گورنر ہاؤس کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ سندھ سےصوبائی معاملات پر ون آن ون ملاقات کریں گے اور کراچی کے مسائل کے تدارک و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کو سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے ملنے بہادر آباد بھی جائیں گے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *


ISLAM



TAGS