میرا کراچینمایاں

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کراچی میں احتجاج، فوری اسکولز کھولنے کا مطالبہ

کراچی میں تعلیمی اداروں کی تا حکم ثانی بندش کے خلاف حکومت سندھ اور نجی تعلیمی ادارے آمنے سامنے آگئے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کراچی میں احتجاج کرتے ہوئے فوری اسکولز کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

ہاتھوں میں بینرز اٹھائے تعلیم کے لئے نعرے لگاتے ہوئے مستقبل کے معمار، ان کے والدین اور اساتذہ سندھ میں حکومت کی جانب سے تا حکم ثانی اسکولز بند رکھنے کے خلاف کے ڈی اے چورنگی پر احتجاج کرنے پہنچ گئے۔

اس موقع پر سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، اسکول مالکان کہتے ہیں کہ جب تمام شعبے ایس او پیز کے تحت کھولے جاسکتے ہیں تو اسکول کیوں نہیں کھولے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم فیسوں پر رعایت نہیں دے سکتے، عملے کو تنخواہ دینی ہوتی ہے۔

دوسری جانب والدین نے کہا کہ اسکول کھول دیں، ہمیں فیسیں بھی پوری دینی ہوتی ہیں اور پڑھائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کے نمائندوں سے آج ملاقات کے بعد معاملات طے کرلیے جائیں گے اور ممکنہ طور پر اور 30 اگست سے اسکولز کھول دیے جائیں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close