جرائمنمایاں

کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اہلیہ سمیت زخمی

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے پی ٹی آئی لیبر ڈویژن کے صدر عیسٰی خان اور انکی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

پوليس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ خاتون کو سر پر گولی لگی جن کی حالت تشويشناک ہے جبکہ عيسیٰ خان کو بازو پر گولی لگی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتيجہ لگتا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

عیسیٰ خان کے ابتدائی بیان کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان ںے حملہ کيا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملیر جامعہ ملیہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close