میرا کراچینمایاں
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے سندھ جانے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر پنجاب سے سندھ جانے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریشن پر پابندی لگا دی ہے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی ۔
نوٹی فیکشن کے مطابق ٹرانسپوٹ پر پابندی نقل و حمل محدو کرنے کے لیے لگائی گئی ہے۔
حکم نامے کی کاپیاں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز چیئرمین کو ارسال کردی گئی ہیں۔