جرائم

بچی کوبلیک میل کرنےوالا قاری ریمانڈ پر ایف آئی اےکےحوالے

بچی کوبلیک میل کرنےوالا قاری ریمانڈ پر ایف آئی اےکےحوالے

 نے ملزم کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کےحوالےکردیا۔ایف آئی اےکےمطابق گرفتار ملزم بچی کو پڑھانےگھر آتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ایک خاتون نے شکایت کی کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو گھر میں قرآن کریم پڑھانے کیلئے عبد القدیم نامی قاری صاحب کو مقرر کیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد بچی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ قاری عبد القدیم نے قرآن پڑھاتے ہوئے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اوراس کی تصاویراورویڈیوزبنائیں۔

بچی نے مزید بتایا کہ ملزم قاری عبد القدیم ان تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرکے ناجائز مطالبات اور رقم کا مطالبہ کررہا ہے۔

ملزم نے پھر واٹس ایپ کے ذریعے بچی کی تصاویر اور ویڈیوز اس کی والدہ کو بھی واٹس ایپ پر بھیجتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر اس کے مطالبات پورے نہیں کیے تو وہ بچی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔

ایف آئی اے نے پہلے ماہر نفسیات کی مدد لیکر بچی کو ذہنی دباؤ سے نکالا اور پھر گلشن اقبال کے ایک گھر میں چھاپہ مارکر قاری عبدالقدیم کو گرفتار کرکےملزم کے اسمارٹ فون سے بچی کی تصاویراورویڈیو بھی برآمد کرلیں۔

مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ، کراچی میں گلشنِ اقبال پر چھاپہ مار ٹیم کے ذریعہ باضابطہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی اورقاری عبد القدیم کوتلاشی لےکرگرفتارکرلیاگیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close