میرا کراچینمایاں

قائد آباد پولیس نے 5 سالہ کم سن بچی بازیاب کرالی

قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر کے رہائشی شمس الحق کی 5 سالہ بیٹی زینب 30 ستمبر کو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی تھی۔

اتوار کے روز پولیس نے گلشن بونیر کا سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاش لی اس دوران ایک گھر سے زینب کو بازیاب کرکے محمد رضا اور اس کے بیٹے محمد طاہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چار دن کے دوران ملزمان نے بازیاب بچی کے گھر والوں سے کسی بھی قسم کا تاوان نہیں مانگا۔ شبہ ہے ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر بچی کو اغوا کیا۔ اس سلسلے میں پولیس پیر کو ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرے گی بعدازاں تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close