قومینمایاں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جیت کیلئے یونائیٹڈ سے مقابلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 میں اپنی پہلی جیت کے لیے سرگرداں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل کا 12 واں میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ میں چند انفرادی بہترین اننگز کے باوجود شکست سے جان چھڑانے میں ناکام رہی ہے اور 3 میچوں میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر صفر کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے آخری میچ میں پشاور زلمی کے خلاف 81 رنز کی شان دار اننگز کھیلی تھی اور ٹیم ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف 198 رنز مقرر کردیا تھا۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے گلیڈی ایٹرز کے تجربہ باؤلرز کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے 198 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کوئٹہ کو جیت سے محروم کردیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا اور دوسرے میچ میں بھی کامیابی ان کا مقدر ٹھہری تھی تاہم آخری میچ میں پشاور زلمی سے جیتنے میں ناکام رہی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچوں میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر ہے۔
یونائیٹڈ کی ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ کے شعبے تجربہ کار کھلاڑیوں اور بہترین آل راؤنڈرز سے مزین متوازن ٹیم ہے، جو موقع کی مناسبت سے گیم بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلا میچ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔پی ایس ایل 2021 میں اب تک پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست ٹیم ہے، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد بھی 6 ہے۔تیسرے نمبر پر کراچی کنگز ہے، کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ دونوں کے 4 پوائنٹس ہیں تاہم بہتری رن ریٹ کے باعث کنگز کو برتری حاصل ہے۔ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیم ہے اور دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ اب تک شکستوں سے دوچار رہنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر سب سے آخر میں ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close