قومینمایاں

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری,10افراد ہلاک

لاہور سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے آسمانی بجلی اور مکانات گرنے سے 10افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں شام کے وقت بارش شروع ہوئی جو رات گئے تک جاری رہی، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا، درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آگیا

راولپنڈی سے نمائندے کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، نالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی، ملتان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مسلسل دوسرے روز بھی بارش وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی

دو روز کے دوران 20 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ، رحیم یارخان اور اس کے گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش اور اولے پڑنے سے ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close