ادھر اُدھر کی

بھارت میں مسلمانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت وہ ملک ہے جہاں ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جارہا ہے

دہلی میں پھوٹنے والے فسادات کے بعد اب تک 34 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ترکی کے صدر نے براہ راست ان واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

درایں اثنا تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی) نے بھی بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر حملوں اور مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے

واضح رہے کہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے بعد مودی سرکار کو ملکی اور غیرملکی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close