جرائم

رینجرز کی کارروائی، قتل ساتھیوں سمیت گرفتار اسلحہ برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جمشید ٹاؤن کے علاقے منظور کالونی میں ہونے والے کالعدم جماعت کے علاقائی عہدیدار محمد زاہد ولد عبدالکریم کے قتل کی آندھی واردات میں شامل ملزمان کو گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر منظور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان محمد لقمان عاصم عرف بلال، محمد سہیل اور جنید خادم کوگرفتارکر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم محمد لقمان عاصم عرف بلال نے اعتراف کیا کہ تینوں ملزمان محمد لقمان عاصم عرف بلال، محمد سہیل اور جنید خادم تقریباً 6ماہ سے مقتول محمد زاہد ولد عبدالکریم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مورخہ 15جنوری 2020کو ملزمان نے مقتول محمد زاہد کو قتل کیا۔ ملزم محمد لقمان عاصم عرف بلال نے قتل کرنے کے لیے اپنا لائسنس یافتہ پسٹل لیا تھا جو کہ بعد میں ملزمان سے برآمد کر لیاگیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close