جرائم

رینجرزکی مختلف علاقوں میں کاروائی 16ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کیاجن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔ الف۔ بھتہ خور:۔ چاکیواڑہ کے علاقے سے ملزم عتیق کو گرفتارکیا جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ب۔ ڈکیت/ اسٹریٹ کریمنل:۔ فیروز آباد،الفلاح، نیپئر،عیدگاہ اورکورنگی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے13ملزما ن گل امیر،حضرت گل،محمد نعیم،محمد صابر،عمران خان عرف مانیکی،محمد وقار،تامیل عمر،عمر خیام،عذیر جاوید، محمد شان عرف شانہ، محمد راشد، تنویر عباس اور محمد شہباز کو گرفتارکیا گیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ج۔ منشیات فروش:۔ جبکہ سعودآباداورفیروزآباد کے علاقوں سے2ملزمان راشد علی عرف موٹاعرف لالو اور صدام حسین عرف گینڈا کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ۲۔ درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close