میرا کراچینمایاں

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔

رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسکولوں کا دورہ کیا جن کے کھلنے کی شکایات موصول ہوئی تھی۔

رجسٹرار کے مطابق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری تعلیم کو ان اسکولوں کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

رفیعہ جاوید کے مطابق اب تک مختلف کاروائیوں میں 7 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جاچکی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close