میرا کراچینمایاں

سندھ کی تمام جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کروانے کی درخواست

آئی جی جیل نصرت منگھن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سندھ کی تمام جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کروانے کی درخواست کی ہے۔

آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ جیلوں میں تعینات تمام اسٹاف بائیو میٹرک استعمال نہ کریں، حاضری رجسٹر پر لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی اہلخانہ سےملاقات پر پابندی نہیں لگا رہے، ملاقات شیشے کے ذریعے کروائی جاتی ہے، وائرس پھیلنےکاخطرہ نہیں۔

نصرت منگھن کا کہنا ہے کہ تمام جیلوں میں کئی قیدیوں اور اسٹاف کو ماسک فراہم کردیےگئےاور ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے 145 ممالک میں 5436 اموات ہوچکی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close