قومینمایاں

کورونا کی تیسری لہر،ملک بھر میں11اپریل تک تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں  کورونا کی شدت کم ہے، لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہے، خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے، 11 اپریل تک  مخصوص اضلاع میں  تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔  کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ، فیصل آباد،سیالکوٹ،سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق اسکول کھلیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر گزشتہ برس نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوئے تھے تاہم اس بارایسا نہیں ہوگا۔ نویں تا بارہویں امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔ کیمبرج نظام تعلیم کے امتحانات جلد شروع ہورہے ہیں، صورتحال  کا جائزہ لینے  کے لئے کیمبرج کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close