میرا کراچینمایاں

سینیئر اداکار اور کامیڈین عمرشریف کا وزیراعظم عمران خان سے علاج کے لیے مدد طلب

سینیئر اداکار  اور کامیڈین عمرشریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کے لیے مدد طلب کرلی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز  نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی۔

معروف کامیڈین نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘

دوسری جانب  اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی و میزبان وسیم بادامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جاچکی  ہے کہ عمر شریف  جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج دنیا کے صرف 3 ممالک ( امریکا ، جرمنی اور سعودی عرب ) میں ہوتا ہے لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر  یہ علاج تاخیر کا سبب بن سکتا ہے تاہم اگر ریاستی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو امید ہے کہ یہ کام جلد ہوجائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close