سیاسی باتیں

ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیا

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی طیارہ گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 27 فروری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا یہ دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی، آئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کے عوام بھی بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم اور تشدد کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی اہمیت ثابت کر دی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close