ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کاٹی میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام میں بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہوتا ہے،روزگار کے مواقع آپ لوگ پیدا کرتے ہیں جس سے کرائم میں کمی آتی ہے،میں کراچی سے پڑھا اور یہیں میں رہا ہوں ،میرے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا،میں کراچی یا یہاں کے تاجروں کے بارے میں ایسی کوئی بات نہیں کرسکتا ہوں،امن وامان کے قیام کیلئے کراچی کے تاجروں نے بھی بڑا کردار ادا کیا
انھوں نے کہاکہ کراچی کاسب سے بڑامسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے،شاہین فورس کے قیام کو زیادہ وقت نہیں ہوا ہے ، اب تک شاہین فورس نے 4انکاونٹرز کئے ہیں ،گذشتہ برس 6ماہ میں 5500ملزمان کو پکڑا گیا ،رواں سال 6ماہ میں 6600 ملزمان کو پکڑا گیا
پولیس ریفارم پر کام کررہے ہیں ،پولیس میں احتسابی عمل جاری ہے،پولیس جوابدہ بھی ہے اس پر مزید کام کررہے ہیں ،قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی سطح کے افسران پر بھی انکوائرز چل رہی ہیں