سیاسی باتیںنمایاں

شاہد خاقان عباسی کی فاروق ستار کو نون لیگ میں شمولیت کی دعوت

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کو نون لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

کراچی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ نون کے وفد نے سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی۔

 نون لیگی وفد نے فاروق ستار کو جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی، انہوں نے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کو نواز شریف اور شہباز شریف کا خیر سگالی پیغام بھی پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو 30 سال سے جانتے ہیں، سابق وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ ملنے آئے بہت اچھا لگا، ہم نے پارلیمان میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کی اہمیت کسی سے چھپی نہیں، کراچی کو آگے لے کر جائیں گے تو ہی ملک ترقی کرے گا۔

اس موقع پر لیگی وفد کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا ملکی سیاست میں بہت اہم رول ہے، ان کی ہماری پارٹی میں شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا اور ہمیں بھی ان سے سیاست سیکھنے کا موقع ملے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ایک عام شہر نہیں یہ پاکستان کا دل ہے، یہ شہر ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد کو مسلم لیگ نون نے بہت سے منصوبے دیئے لیکن بدقسمتی سے اب یہ سلسلہ رک گیا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں شفاف اور غیر جابندارانہ انتخابات ہونے چاہئیں، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نون فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے، انہیں پارٹی میں دعوت دینےکی ضرورت نہیں۔

احسن اقبال کے بیان پر فاروق ستار نے جواباً کہا کہ میں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اپنا بزرگ مانتا ہوں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close