قومینمایاں

عمران خان کی رہائش گاہ پر احتجاج کے لیے جانے والے اساتذہ پر شلینگ

اسلام آباد پولیس نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر احتجاج کے لیے جانے والے اساتذہ پر شلینگ کردی۔ متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ احتجاج بدستور جاری ہے۔
پنجاب میں 2014 سے 11 ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں۔ ان میں سے بعض مستقل ہوچکے ہیں مگر ایک بڑی تعداد ابھی تک مستقلی سے محروم ہے۔
ہفتے کو ان اساتذہ نے احتجاج کیلئے بنی گالا جانے کا فیصلہ کیا تو پولیس نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف جانے والا راستہ سیل کردیا اور مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔
مظاہرین اس کے باوجود منتشر نہ ہوئے اور احتجاج بدستور جاری ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ مظاہرین کا اصرار ہے کہ وہ ہر صورت وزیراعظم کی رہائش گاہ جاکر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے مگر پولیس نے راستہ بند کردیا ہے۔
مظاہرین نے بتایا کہ وہ 6 سال سے مستقلی کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کا قانونی حق ہے مگر پنجاب حکومت ان کے مطالبات سننے کو تیار نہیں۔ اس لیے وہ براہ راست وزیراعظم کی توجہ دلانا چاہتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے کوئی بھی سیاسی رہنما اور یا اعلیٰ افسران موقع پر موجود نہیں۔ مظاہرین سے کسی قسم کی بات چیت کی کوشش تاحال نہیں کی گئی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close