ادھر اُدھر کینمایاں

کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں اہم پیشرفت

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں منگل کو کراچی میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں کتوں کو گولی مار کر ہلاک کیا جارہا ہے، اس سلسلے کو روکا جائے۔وکیل عبداللہ نقوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ لازم ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ کتوں کو مارنے پر درخواست گزار کو افسوس ہے۔اس پرعدالت نے استفسار کیا کہ کتے انسانوں کو کاٹ رہے ہیں اور روزانہ ایسے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،اس پر درخواست گزار کو افسوس نہیں؟

جسٹس حسن اظہر رضوی نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کتے کتنے بچوں اور شہریوں کو کاٹتے ہیں؟۔جسٹس اظہر رضوی نے درخواست گزار کو کہا کہ آپ اینمل ویلفیئر کا کام کررہے ہیں،ہیومن رائٹس کو بھی تو دیکھیں۔جن بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں اس کا دکھ نہیں؟۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ انسانوں کے لیے کچھ کرنا ہو تو بات کریں، آپ کتوں کے لیے درخواست لے کر عدالت پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close