میرا کراچینمایاں

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 روز کی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم میں پانچ سال تک کے 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلانے کا ہدف مقرر ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق 90 لاکھ میں 20 لاکھ بچوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال تاحال سندھ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ گزشتہ سال سندھ میں پولیو کے 22 کیسز سامنے آئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال پورے ملک میں پولیو کے 84 کیسز ہوِئے تھے جبکہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے بعد پاکستان میں پولیو کی بیماری موجود ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close