قومینمایاں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کر دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دماغی امراض کے حوالے سے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا۔

کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں میں نفسیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کر دی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث لوگوں میں دماغی امراض جنم لے رہے ہیں۔ ہیلپ لائن کے ذریعے اضطراب، افسردگی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار لوگوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دماغی تناؤ اور پیچیدگیوں کی صورتحال میں ہیلپ لائن سے مدد لی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی کے نفسیاتی وارڈ کے لیے ہیلپ لائن 642_117_111_021 پررابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ اس نمبر 642_117_111پر 022 کوڈ کے ساتھ سرکاواجی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد سے رابطہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مذکورہ بالا نمبرز پر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک ماہرینِ نفسیات عوام کی مدد اور رہنمائی کے لیے حاضر رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کریم خواجہ کے ہیلپ لائن کے انعقاد کی کاوش کو سراہا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close