میرا کراچینمایاں

سندھ میں 150 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں مزید 150 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کوروناوا ئرس کے پیش نظر صوبہ سندھ کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں مزید 150 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہے جبکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے 16 ہزار 26 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے ایک ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے متاثرہ 133 افراد صحت یاب ہوئےہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close