ادھر اُدھر کینمایاں

چاول اور کپاس کی کاشت کے لئےسندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

سندھ کوپانی کی شدیدقلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کوٹری بیراج پر پانی کی آمد پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہوگئی۔

کوٹری بیراج کی اپ اسکیم سے 10 ہزار 916 کیوسک پانی گزر رہا ہے اور ڈاؤن اسٹریم میں دھول اڑنے لگی ہے جب کہ پانی کی کمی کے باعث چاول اور کپاس کی کاشت خطرے میں پڑ گئی۔

پیپلز پارٹی نے تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے کی مخالفت کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے پانی کی کمی کے معاملے پرآج پھراجلاس بلالیا اور صوبہ سندھ کی شکایات پر ارسا حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں پانی کی کمی اور صوبوں کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

سہیل انور سیال نے دعویٰ کیا تھا کہ صرف سندھ کے ساتھ پانی کے معاملے پر زیادتی ہورہی ہے، تین صوبوں کی مخالفت کے باوجود ارسا نے ٹی پی کینال کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close