میرا کراچینمایاں

سندھ حکومت کا اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تاہم سندھ سمیت تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سندھ حکومت نے تجویز دی کہ مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے بجائے مرحلہ وار کیا جائے اور دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close