Home Karachi سندھ حکومت کا نگراں حکومت کے فیصلوں پرنظرثانی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا نگراں حکومت کے فیصلوں پرنظرثانی کا فیصلہ

by admin
Spread the love

کراچی میں سندھ حکومت نے نگراں حکومت کے فیصلوں پرنظرثانی کا فیصلہ کرلیا ، نگراں سندھ حکومت کیجانب سے کئے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں صوبائی کابینہ تیرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اجلاس آج رات آٹھ بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں نگراں کابینہ کے کیے گئے فیصلوں پر نظرثانی کی جائے گی، اراکین اپنے محکموں میں نگراں دور میں کیے گئے فیصلوں پر بحث کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں سندھ حکومت کے اقدامات کو کالعدم قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے ہم پر الزام لگتا تھا کہ سیاسی لوگ امن و امان کو بہتر نہ کرسکے، نگراں حکومت نے 6ماہ میں کون سی امن وامان کی صورتحال کو بحال کیا، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے

You may also like

Leave a Comment