میرا کراچینمایاں

سندھ حکومت کی چند ضروری شعبہ جات کو ریلیف فراہم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت چند ضروری شعبہ جات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ اجتماعات، تفریحات اور دیگر سرگرمیوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کیلئے ایس او پی بنائے گئے ہیں ۔

نوٹیفیکشن کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اراکین، طبی عملہ، میڈیا، پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، گیس، بجلی، پانی اور دیگر اداروں کے لوگوں کے کام کی اجازت ہوگی۔

صوبے میں اشیاء خورنوش، گوشت، سبزی اور پھلوں کی دکانیں کھلی رہیں گی ،جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحت اور زراعت سے متعلق صنعتوں کو کھولنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زراعت، صحت سے متعلق صنعتوں میں ملازمین کو آنے کی اجازت ہوگی،صنعتوں میں مزدوروں کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

صنعتوں میں مزدوروں کو کورونا وائرس سے متعلق تربیت دینا لازمی ہوگی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی،جبکہ جس فیکٹری سے کورونا وائرس کا مریض سامنے آیا وہ بند کردی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں بیکریوں کو بھی کام کی اجازت ہوگی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close