میرا کراچینمایاں

محکمہ صحت سندھ کی تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز

کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو طویل دورانیے کے لئے مزید بند رکھنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے ۔

محکمہ صحت سندھ کا وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ ڈیسک کے ذریعے کراچی آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ سمیت تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کا ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں عوامی اجتماعات نہ کرانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق فرنٹ لائن ڈیسک کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گی جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو لمبے دورانیہ تک بند رکھنے کی وزیراعلیٰ سندھ کو سفارش بھی کی جائے گی ۔

کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پربھی پابندی لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close