میرا کراچینمایاں

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں تمام غیر قانونی آر او پلانٹ ختم کرانے کا حکم

شہر میں غیر قانونی آر او پلانٹ ختم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ لیگل ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

ابتدائی سماعت پر عدالت نے لیگل ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے؟ جس پر ڈائریکٹر فود اتھارٹی نے کہا کہ ہمیں عدالت کا حکم ملے گا تو کارروائی کریں گے۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ آپ لوگ خود سے بھی کبھی کام کرلیا کریں۔ کیا آپ نے صرف عدالت کے حکم کے بعد ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

ڈائریکٹر فود اتھارٹی نے کہا کہ غیر قانون آر او پلانٹ کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

عدالت نے ریماکس دیے کہ “ہمیں رپورٹ کی ضرورت نہیں، ہمیں صرف کام چاہیے کام۔۔”۔

سندھ ہائی کورٹ نے تمام غیر قانونی آر او پلانٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close