میرا کراچینمایاں

سندھ ہائیکورٹ کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کمشنر کراچی سے جواب طلب

بدھ 28 اپریل کو دودھ کی قیمتوں میں  ہوشربا اضافے سے متعلق کيس کی سماعت ہوئی۔ دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پاسبان نے درخواست دائر رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر ہے لیکن شہر میں فی لیٹر دودھ 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

پاسبان نے استدعا کی کہںحکام سرکاری نرخ پر عمل درامد کرنے میں ناکام ہوچکے لہذا کمشنر کراچی و دیگر کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو 7 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے کردی تھی۔ شہر میں دہی 200 روپے کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close