روشن پاکستان

صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے ہیلپ لائن 1094 کی سروس چوبیس گھنٹے سروس کا آغا کردیا

صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ محکمہ کی ہیلپ لائن 1094 کی چوبیس گھنٹے سروس کے آغاز سے خواتین کا مسائل کا بروقت تدارک یقینی بنایا جائے گا, خواتین جنسی, حراسگی, گھریلو تشدد و دیگر واقعات سے متعلق کسی بھی لمحے اپنے موبائل فون یا ٹیلیفون کے ذریعے 1094 پر رابطہ کرسکتی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقئ نسواں سندھ کی ہیلپ لائن نمبر 1094 کی سروس چوبیس گھنٹے شروع کیے جانے اور متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقئ نسواں سندھ انجم اقبال جمانی و دیگر افسران بھی موجود تھے. انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے بڑھتے واقعات سے فوری نمٹنے کا واحد حل خواتین کے لیے ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ جہاں وہ کسی بھی لمحہ اپنے مسائل کے تدارک کے لیے رابطہ کرسکیں اور انکی ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جاسکے. انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور مکمل ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں.

جاری کردہ

شبیر علی
افسر تعلقات عامہ
صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ
03112129256

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close