میرا کراچینمایاں

سندھ میں اسکول پیر 16 مارچ سے ہی کھلیں گے

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ابھی تک کا یہ ہی فیصلہ ہے کہ سندھ میں اسکول پیر 16 مارچ  سے ہی کھلیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ اسکول کھلنے میں ابھی وقت ہے، صورت حال کا روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لے کرفیصلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آیا اور اسکولوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

ترجمان سندھ نے مزید کہا کہ جتنے بھی کورونا کے کیسز سندھ میں ہوئے ہیں وہ لوگ بیرون ملک سے آئے ہیں۔

مرتضی وہاب نے پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماعات پرپابندی سے متعلق محکمہ صحت سندھ کی کوئی تجویز نہیں ملی۔

اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا تھا کہ اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلی سندھ کوپی ایس ایل کی طرزپرہونے والے عوامی اجتماعات پرپابندی لگانے اورتعلیمی ادارے طویل دورانیے تک بند رکھنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 9 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے، اس نئی صورتِ حال کے حوالے سے محکمۂ صحت سندھ کا وزیرِ صحت کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close