قومینمایاں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2021 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد رہی  اور دسمبر 2020 میں یہ شرح 8 فیصد تھی  جب کہ جولائی تا جنوری مہنگائی کی شرح 8.19 رہی، ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.2 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں چینی 14.76 فیصد مہنگی ہوئی اور ماہانہ بیناد پرگندم8.17 فیصد،گھی 6.06 ،دودھ 2.46 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ماہانہ بیناد پر چینی ،سرسوں کا تیل،گندم ،گھی،کوکنگ آئل،دودھ ،دال مونگ اور پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بیناد پر آلو 33.57 فیصد،ٹماٹر 30.03  فیصد، چکن28.48 فیصد، پیاز 24.87 فیصد، انڈے15.39 فیصد اور سبزیاں 10.14 فیصد سستی ہوئیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close