میرا کراچینمایاں

کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ضلع وسطی کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 8 اپریل تک ہوگا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کی4ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ، لیاقت آبادکی5یوسیزکےعلاقوں پرلگایاگیاہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والےتمام افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں کےافرادکی غیرضروری نقل و حرکت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری اورصنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

کورونامثبت افرادگھروں میں قرنطینہ رہیں گے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرنےکےاقدامات کئے جائیں گے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close