قومینمایاں

کراچی کے3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ڈپٹی کمشنر کے نوٹيفیکيشن کے مطابق لاک ڈاؤن لياقت آباد، نارتھ کراچی اور ناظم آباد کی 6 يوسيز ميں 6 اپريل تک لگايا گيا ہے۔

لیاقات آباد کے سی ایریا اور سی ون ایریا، نارتھ کراچی کے سیکٹر 2، 25 اے، بی 14، ڈی 7 اور ڈی 11 جبکہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل اور این میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

متاثرہ علاقوں ميں ہر قسم کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ ہارٹ اسپاٹ کی نشاندہی ڈسٹرکٹ ہيلتھ آفيسر کی تجويز پر کی گئی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک لازمی پہننا ہوگا، گروسری اسٹورز اور فارمیسی کے علاوہ تمام کاروبار بند ہوں گے، مریض کے ساتھ صرف ایک شخص کو ساتھ رہنے کی اجازت ہوگی، اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close