قومینمایاں

جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہےمہمان ٹیم کی جانب سے ایڈم ماکرم اور ڈین ایلگر نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے 30 کے مجموعی اسکور پر ایڈم کو واپس پویلین بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ تیسرے نمبرپر بیٹنگ کے لیے آنے والے راسی وین ڈیر ڈوسن 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے چھٹے کم عمرترین کپتان ہیں۔ اس سے قبل بابراعظم ان فٹ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے، ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی قیادت شاداب خان اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت محمد رضوان نے کی تھی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close