ادھر اُدھر کینمایاں

کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث برطانیہ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کیا ہے جس میں نوجوان بھی شامل ہیں اس لیے نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔

سخت لاک ڈاؤن کے دوران عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں جیسے کام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ وفاق سے قبل ہی برطانیہ کی علاقائی حکومتیں بھی ایسے ہی سخت اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

برطانیہ اور جنوبی افریقا میں گزشتہ ماہ ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ اس کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔ 

برطانیہ نے دنیا کا پہلا ملک جہاں سب سے پہلے کورونا ویکسینینشن کا آغاز ہوا اور فائزر کی کورونا کی ویکسین کے ساتھ اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close