سیاسی باتیں

سپریم کورٹ نے ریلوے کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ نے ریلوے کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔  وزیر ریلوے شیخ رشید باتوں سے زیادہ ریلوے کی کارکردگی پر توجہ دیتے تو یہ حال نہ ہوتا ۔سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے مدبر کے اپنے محکمہ کی حالت خراب ہے ۔عدلیہ نے ریلوے کو کرپٹ ترین ادارہ کہا ہے اگر شیخ رشید میں اخلاقی جرات ہے تو فی الفور مستعفی ہوجائیں سیاست کے نبض شناس نے ریلوے کی نبض روک دی ہے سپریم کورٹ کی جانب سے  ریلوے آڈٹ رپورٹ  مانگنا شیخ رشید کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close