ادھر اُدھر کینمایاں

سپریم کورٹ کا ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ کو گرانے سے روکنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ گرانے سے روک دیا ہے۔

جمعہ کوسپریم کورٹ میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کوڈاکٹر رمیش کمار نے بتایا کہ کراچی میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ کو گرایا جا رہا ہے اور نئی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔

چئیرمین متروکہ وقف نے بتایا کہ جس عمارت کو دھرم شالہ کہا گیا وہاں 1947 سے ہوٹل چلایا جا رہا ہے۔عدالت نےچئیرمین متروکہ وقف املاک پر برہمی کا اظہار کیا اور دھرم شالہ سے متعلق سیکرٹری آثار قدیمہ اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ چئیرمین متروکہ وقف املاک کو احساس نہیں کہ عدالت کو کیا بیان دیا۔عدالت کے سامنے سچ بولنا ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایک رکنی اقلیتی کمیشن  کے فنڈز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اقلیتی برادری کی وکیل حنا جیلانی نےعدالت کو بتایا کہ حکومت کے تشکیل کردہ اقلیتی کمیشن پر اور حکومت کے بنائے نصاب پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 1960 کے تعلیمی نصاب پر اتنا جھگڑا کیوں ہے۔ 1960 والا نصاب دوبارہ بحال کردیں کیوں کہ اس تعلیمی نصاب پر کسی کو اعتراض نہیں تھا

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close