شہرِ قائد کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں        کراچی سے لاپتہ ہونیوالی تیسری لڑکی نے بھی نکاح کرلیا        گڈاپ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیرقانونی گوٹھ بنانے کا انکشاف        وفاقی حکومت کابینہ کی تشکیل کے بعد گورنرز کی تعیناتی کے لیے متحرک ہوگئی        نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا نو ٹی فکیشن جاری کردیا    

کراچی دھماکوں سے متعلق تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

کراچی دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والے خودکش سمیت تینوں بم دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر کی بولٹن مارکیٹ دھماکوں …

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی اونس نرخ میں بھی 34 ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے …

اتحاد اور یکجہتی سے ہم دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا جس میں بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سے دہشتگردوں کےخلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق معلومات لیں اور وفاق کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی …

سندھ ہائیکورٹ کا سکھرحیدرآباد موٹروے نہ بننے پراین ایچ اے حکام سے وضاحت طلب

سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نے سکھرحیدرآباد موٹروے نہ بننے پراین ایچ اے حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ سکھر حیدر آباد موٹر وے نہ بننے کے خلاف وکیل خان محمد سانگی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد ارشد خان اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل …

شہر قائد کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون سپردخاک

کراچی شہر قائد کے علاقے کھارادر بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کو آہوں سسکیوں کے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ کھارادر کے علاقے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے عقب میں واقع بمبئی بازار میں گزشتہ شب موٹر سائیکل بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون سنیہ …

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 195 روپے سے تجاوز کرگیا۔ پیر کے روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 66 پیسے اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کی بندش پر ایک ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔ منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں …

وزیراعظم کا چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی …

کراچی سمیت سندھ بھر میں گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ

سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ صوبے میں ہول سیل میں گندم 8 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی جس سے قیمت 67 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 3 روپے بڑھ کر 70 روپے کلو ہوگئی ہے۔ فلور ملز نے 10 کلو آٹے کا …

تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت نہیں بن سکتی

فواد چودھری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کمیشن الیکشن کرا سکتا ہے، …

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پی آئی اے کے دفاتر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ائیرلائن پی آئی اے کے دفاتر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی میں پی آئی اے ، سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور تمام شعبوں کی سکیورٹی سخت کرنے اور ویجلینس بڑھانے کی ہدایت …


ISLAM



TAGS