ادھر اُدھر کینمایاں

ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کیلئے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی

 سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا )کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ارسا کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات ہیں ، ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کیلئے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں، غیرجانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

سندھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ نے ارسا کو خط میں مطالبہ کیا کہ پانی کی پیمائش کا طریقہ کار وضع کیا جائے اور انسپکشن سائٹس کا تعین بھی اتفاق رائے سے کیا جائے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ارسا پر پانی کم فراہم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ دوسری طرف ارسا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور اسے پورا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close